ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کے آر مارکیٹ کی صفائی کیلئے ڈھائی کروڑ کا منصوبہ: میئر

کے آر مارکیٹ کی صفائی کیلئے ڈھائی کروڑ کا منصوبہ: میئر

Sat, 07 Jan 2017 23:23:43    S.O. News Service

بنگلور:7/جنوری(ایس او نیوز) شہر کے کے آر مارکیٹ کی ہمہ جہت ترقی کیلئے ڈھائی کروڑ روپیوں کی لاگت پر ایک منصوبہ جلد شروع کیا جائے گا۔ یہ اعلان آج شہر کی میئر جی پدماوتی نے کیا۔ آج صبح کے آر مارکیٹ میں ہفتہ واری صفائی مہم کا معائنہ کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کے آر مارکیٹ کے داخلی اور باہری حصہ کیلئے رنگ وروغن اور سجاوٹ کیلئے یہ رقم صرف کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ اس مارکیٹ میں شام کے وقت تجارت کا موقع فراہم کرنے کیلئے یہاں روشنی کا انتظام بڑھایا جائے گا۔ گاہکوں کی سہولت کیلئے مارکیٹ کے اندر نشستوں کا انتظام بھی کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں بارش کے موقع پر پانی کے بہاؤ کیلئے ایک مخصوص ڈرینج نظام مرتب کیا جائے گا۔ مارکیٹ میں صاف پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے ایک یونٹ قائم کیا جاچکا ہے۔عنقریب مزید دو یونٹیں نصب کئے جائیں گے۔ اس موقع پر میئر کے ہمراہ جنتادل (ایس) کی گروپ لیڈر رمیلا اوما شنکر، مارکیٹنگ کمیٹی چیرمین گائتری اور دیگر اعلیٰ عہدیداران موجود تھے۔


Share: